Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول انفارمیشن سسٹم میں انتظامی عہدوں پر کام کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی ہدایات

محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے اساتذہ جو اس وقت انتظامی عہدوں (جیسے کہ اے ای او، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈی ای او و ڈپٹی ڈی ای اوز اور سی ای اوز، اور ڈائریکٹرز وغیرہ) پر کام کر رہے ہیں، ان کا ڈیٹا اسکول انفارمیشن سسٹم میں اپڈیٹ نہیں کیا گیا۔
اس کی وجہ سے ڈیٹا رپورٹنگ، انسانی وسائل کے انتظام، اور سروس ریکارڈ کی دیکھ بھال میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
لہٰذا ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے تمام اساتذہ کا ڈیٹا جو انتظامی عہدوں پر کام کر رہے ہیں، سس پورٹل میں داخل کریں اور ان کی تفصیلات اس دفتر کو بھجوائیں تاکہ ان کی حیثیت کو "انتظامی عہدہ” کے طور پر اپڈیٹ کیا جا سکے۔