سکول اساتذہ کی ٹریننگ کےلئے اقدامات شروع کرنے کی ہدایت
پنجاب کے نو اضلاع میں گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کےلئے اساتذہ کی ٹریننگ کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی گی۔
اس سلسلے میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، اور اسلام آباد کی قائد اکیڈمیوں ک پرنسپلز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ نو اضلاع کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کےلئے 04 ہفتے کی پروموشن لنکڈ ٹریننگ 26 اگست سے شروع ہوگی۔
بیچ نمبر 2 میں، سنیارٹی نمبر 1661 سے 1900 تک کے مرد شرکاء کو اور سنیارٹی نمبر 1261 سے 1700 تک کے خواتین شرکاء کو تربیت دی جائے گی۔
ان کے علاوہ، ڈی پی آئی (سکینڈری ) پنجاب کی طرف سے تجویز کردہ سابقہ پی ایل ٹی ایس کے بچ جانے والے کیسز بیچ نمبر 1 کے غیر حاضر شرکا، اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ سنیارٹی نمبر حاصل کرنے والے شرکاء کو بھی شامل کیا جائے گا۔
تمام پرنسپلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سربراہان تربیتی مراکز میں ٹریننگ کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کر سکتے ہیں۔