Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کے اساتذہ کی سینیارٹی لسٹ پورٹل پر اپ لوڈ کردی گئی ، تصیح کے لئے سات دن کی مہلت

صوبے بھر کے سکول اساتذہ کی سینارٹی لسٹ پورٹل پر اپ لوڈ کردی گئی ۔
ڈی پی آئی پنجاب کی طر ف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ سکول ڈیپارٹمنٹ اساتذہ کی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام کررہا ہے، اساتذہ کی سینارٹی لسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جو ایچ آر ایم آئی ایس پر اپ لوڈ کردی گئی تاکے ترقی اور دیگر معاشی مفاد کےلئے استعمال ہوسکے ۔
تمام سی ای او ، ڈی ای او ز او ر ڈپٹی ڈی ای اوز اس سینارٹی لسٹ کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کو مینج بھی کرسکتے ہیں ، اس لئے تمام افسران اپنے ماتحت کام کر نے والے اساتذہ کی لسٹ کا معائنہ کریں، اور سینارٹی یا دوسرے عوامل میں غلطی کی تصیح کریں ڈیٹا کو درست کریں، یہ سارا عمل سات دن کے اندر اندر مکمل کیا جائے ۔