سکول اساتذہ کا سپورٹس گالا 15 اپریل سے منعقد ہوگا

سکول اساتذہ کی فٹنس برقرار رکھنے کےلئے پنجاب بھر کے سکولز اساتذہ کا سپورٹس گالا منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 3 لاکھ اساتذہ پہلی بار 15 اپریل سے شروع ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر تحت ہونے والے یہ مقابلے 19 اپریل تک جاری رہیں گے۔
اس بار اساتذہ کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کرکٹ، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، اور 400 میٹر ریس شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ سطح پر کامیاب اساتذہ کو ڈویژنل سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا، کھیلوں کے فائنل مقابلوں کا اہتمام لاہور میں کیا جائے گا، جہاں پوزیشن حاصل کرنے والے اُساتذہ کو صوبائی وزیر تعلیم انعامات دیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ان کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد اساتذہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بہتری لانا ہے تاکہ وہ اپنے تدریسی فرائض بہتر طور پر سر انجام دے سکیں۔