Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ نے تبادلوں کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے

صوبہ بھر میں اساتذہ کو ہارڈ شپ کی بنیاد پر تبادلوں میں مشکلات، بیشتر اساتذہ نے تبادلوں کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے۔

تفصیل کے مطابق ہارڈ شپ تبادلوں کی پالیسی میں نرمی کے باوجود اساتذہ تبادلوں کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بیشتر اساتذہ نے تبادلوں کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے ہیں، ہارڈ شپ کیٹیگری پر پورا اترنے کے لیے ٹیچرز جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی بنیاد پر ٹرانسفر کے خواہش مند اساتذہ کو سرکاری ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروانے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button