Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر سکول آئیں گے اور دوپہر ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اساتذہ کی چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی اور ہفتے کو اساتذہ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے اساتذہ کو 3 بجے تک سکول میں رکنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button