Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول اساتذہ کے تبادلوں کا اعلان دھرا رہ گیا ، نئی پالیسی پر بھی عمل نہ ہوسکا

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کا اعلان کیا گیا تھا کہ یہ فیز جون میں شرو ع ہوگا، اور نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلے کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے تبادلوں کی پالیسی بنائی تھی، جس کو اپریل میں لاگو کیا جانا تھا ، مگر حکومت کی رخصتی کے بعد یہ پراجیکٹ رک گیا اور تبادلوں کی نئی پالیسی رک گئی ۔

نئی پالیسی میں خواتین ٹیچرز کو بڑی سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں، جس کے تحت خواتین ٹیچرز شادی، بیوہ یا مطلقہ ہونے پر جب چاہیں جہاں چاہیں تبادلہ کرا سکیں گی، ان کے تبادلے سال بھر اوپن رکھے جائیں گے۔

معزز ٹیچرز اور باہم رضامندی کے تبادلے بھی سال بھر اوپن رہیں گے، جب کہ دیگر کیٹگریز کے تبادلے صرف موسم گرما چھٹیوں میں ہو سکیں گے، اور تبادلہ جات صرف خالی سیٹوں پر ہو سکیں گے۔

اب یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں ہوچکی ہیں ، مگر تاحال تبادلوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے، جس سے اساتذہ میں تشویش کی پائی جاتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں