Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی
نوٹیفکیشن کے باوجود سکول اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی،باب پابندی 16 اگست سے اٹھائی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز کی نااہلی کے باعث پنجاب بھر کے تین لاکھ اساتذہ مایوس ہو کر رہ گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے باوجود گزشتہ روز تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل وجوہات کے باعث 12 آگست سے پابندی نہیں اٹھائی جاسکی، اب تبادلوں پر سے پابندی اب 16 اگست سے اٹھائی جائے گی۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہرسال گرمی کی چھٹیوں میں ایک بار تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی جاتی ہے، اس بار تبادلوں پر سے پابندی نہیں اٹھائی گئی، جس پر وہ انتہائی افسردہ ہیں۔