Breaking NewsEducationتازہ ترین
موسم میں شدت آنے پر سکولوں کے اوقات تبدیل کرنے کافیصلہ

آئندہ ہفتہ گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی مدنظر سکولوں کے اوقات کار تبدیل کئے جارہے ہیں ،محکمہ صحت نے بچوں کو سخت گرمی اور لو سے بچانے کیلئے سکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔
اوقات کار تبدیل کرکے صبح اسکول جلدی لگائے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولز بچوں کی صحت کے حوالے سے ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کریں، اور گرمی کی شدت سے بچانے کیلےے سکولوں کو صبح جلدی لگایا جائے۔
اسی طرح کہا گیا ہے کہ اسکولز کے اوقات کار میں بچوں کو کھیل کود میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔بچوں کو دھوپ کی بجائے سایہ دار اور ہوا دار کمروں میں بٹھایا جائے۔
مراسلے کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گی۔