آج پنجاب میں سکول دو گھنٹے کےلئے کھولے جائیں گے

پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر سکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 28 مئی کو صوبے کے تمام سکولز کھلے رہیں گے، اس حوالے سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، ملی نغمے اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
یوم تکبیر کی اہمیت پر تقریری مقابلے، آرٹس اور ملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق تمام مقابلے تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا۔
دریں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سکول دو گھنٹے کےلئے کھولے جائیں گے پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں، یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات کیلئے سکول 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے، متعلقہ سکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 9 بجے تک لگیں گے۔