Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں کی خواتین اساتذہ کو الیکٹرانک سکوٹی دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اس منصوبے کو میگا پراجیکٹ کے طور پر آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں شامل کرے گی۔

اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اپنی سفارشات پر مبنی ایک سمری منظوری کے لئے محکمہ پی این ڈی کو ارسال کردی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ کو سکوٹیاں فراہم کرنے سے پبلک ٹرانسپورٹ پر بوجھ کم ہوگا، جبکہ سکوٹیاں دینے کے لئے میرٹ اور قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جو خواتین اساتذہ سکوٹیاں حاصل کریں گی، ان سے آسان اقساط پر بلا سود قیمت وصول کی جائے گی ،جبکہ قسطیں اساتذہ کی تنخواہوں سے کاٹ لی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button