Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے سخت سکریننگ کا عمل شروع

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارشوں کے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے سخت سکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کی ٹیموں نے بازاروں اور گھروں میں انسپکشن کی ، اور صفائی کے ناقص انتظامات اور پانی جمع ہونے پر مخلتف دکانوں اور ٹائر شاپس کو سیل کردیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈینگی مہم کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام جوہڑوں کی سکریننگ کی گئی ہے اور نکاسی آب کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ زیر تعمیر عمارات کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔

رضوان نذیر نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا ملنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، اور پراپرٹی کو سیل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button