Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر زکریا یونیورسٹی میں سکرپٹ رائیٹنگ ورکشاپ آج ہوگی

ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر روحمہ حفیظ کے مطابق طلباء و طالبات کے لئے ایک روزہ ورکشاپ سکرپٹ رائٹنگ ، ڈرامہ، فلم، تھیٹر ریڈیو اور تخلیقی تحریر کے حوالے سے آج منعقد ہوگی۔
سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں ہونے والی ورکشاپ کے مہمان خصوصی سید نور فلم مصنف اور ہدایت کار ہوں گے جبکہ رات کو ان کے اعزاز میں خصوصی ڈنر کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔
آرگنائزر میں ڈاکٹر حافظ محمد فیاض، ڈاکٹر محمد عارف اور عمار یاسر کھاکھی شامل ہیں ۔