Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مستقل کرنے اور سکروٹنی کے لئے کمیٹی قائم کردی

سیکنڈری اسکول ایجوکیٹر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ریگولرائزیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے درج ذیل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے کنوینئر سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہوں گے۔

کمیٹی کے سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری (اسکولز)، محکمہ سکول ایجوکیشن ہوں گے جبکہ ممبران میں سینئر لاء آفیسر، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب، ایس اینڈ جی ڈی اے کا نمائندہ، ڈائریکٹر ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب، ایس اینڈ جی اے ڈی کے فنانس، قانون ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ جو گریڈ18 کا ہونا چاہیے۔

مانیٹرنگ ٹیموں کے افراد ٹی او آرز کے مطابق ریگولرائزیشن کے عمل کو کنٹرول کرنے والی موجودہ پالیسیوں، رہنما خطوط اور اطلاعات کا جائزہ لیں، ریگولرائزیشن کے لیے نظر ثانی شدہ معیارات، طریقہ کار اور ٹائم لائنز تجویز کریں اے ای اواثور ایس ایس ایز کے کیسز کی جانچ پڑتال کریں جنہوں نے ریگولرائزیشن کے لیے درخواست دی ہے۔

ضروری وضاحتوں کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ کریں، یقینی بنائیں کہ سفارشات قابل اطلاق قوانین اور پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، تمام متعلقہ دستاویزات اور ڈیٹا اکٹھا کریں اور ان کا تجزیہ کریں، واضح سفارشات کے ساتھ ایک تفصیلی رپورٹ تیار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button