Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایس ای میپکو ملتان سرکل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد ‘ وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے فیصلہ دیدیا، ایس ای میپکو ملتان سرکل کے عہدے پر تعینات جونیئر آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
میپکو : ایس ای ملتان سرکل کی تعیناتی پر 10جنوری تک جواب طلب

بتایا گیا ہے کہ سابق ایس ای ملتان سرکل ایڈیشنل چیف انجینئر(گریڈ 20 ) چوہدری خالد محمود نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی کہ سیاسی مداخلت پر انہیں ہٹا کر ایکسین عہدے کے جونیئر آفیسرجاوید اقبال وینس کو ایس ای ملتان سرکل تعینات کردیا گیا ، جبکہ یہ سیٹ گریڈ 19 کی ہے ۔

اس پر ہائیکورٹ ملتان بنچ نے وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن کو معاملہ دیکھتے ہوئے رولز کے مطابق فیصلہ کرکے عدالت عالیہ میں رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

اس پر میپکو انتظامیہ نے عجلت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس بلاکر انجینئر جاوید اقبال وینس کو ٹائم سکیل پروموشن دیتے ہوئے گریڈ 19میں اپ گریڈ کرکے ایڈیشنل ایس ای بنا دیا، مگر ان کا سنیارٹی میں 27 واں نمبر تھا۔

ادھر وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے فیصلہ دیا کہ افسران کے انتظامی تقرروتبادلے میپکو اتھارٹی کا اختیار ہے ، جس کے تحت ایڈیشنل چیف انجینئر چوہدری خالد محمود کا ایس ای کی سیٹ سے تبادلہ کیا گیا ، لیکن دوسری طرف انہوں نے لکھا کہ اس سیٹ پر جونیئر آفیسر کو تعینات نہیں کیا جاسکتا۔

اس پر میپکو اتھارٹی نے انجینئر جاوید اقبال وینس کا ہیڈ کوارٹرز تبادلہ کرکے پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی فرحان شبیر ملک کو ایس ای ملتان سرکل کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button