سیکرٹری زراعت کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سیکرٹری زراعت پنجاب فلائٹ لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ) افتخار علی سہو کا دورہ۔رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے سیکرٹری زراعت کو یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی اور ریسرچ پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔
رئیس جامعہ نے بتایا کہ کہ یونیورسٹی خاص طور پر جنوبی پنجاب کے کسانوں کی فلاح کے لیے مختلف ریسرچ پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، جس میں خاص طور گندم کا ہائیبرڈ بیج، فلاپی ایریگیشن سسٹم،بائیو پیسٹی سائیڈ،مینگو سمال ٹری سسٹم،سمارٹ ٹریپ اور سولر ڈرائیر سسٹم شامل ہیں۔
مزید کہا کہ انڈیا کی زراعت ترقی میں اچھے بیج کا مرکزی کردار ہے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر زرعی یونیورسٹی ملتان زراعت کی بہتری اور کسان کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد نے مکمل ہونے والے انٹرنشپ پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی۔
سیکرٹری زراعت پنجاب نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی جنوبی پنجاب کی زراعت کی بہتری کے لیئے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زرعی یونیورسٹیاں اپنے علاقے کی زراعت کے مسائل پر توجہ مرکوز کر تے ہوے جدید رجحانات پر تحقیق کریں۔
مزید اس بات پر زور دیا کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان نے جو پائلٹ سکیل پراڈکٹس، مشینری اور پروٹوٹائپ تیار کیے ہیں ان کو انڈسٹری کے ساتھ مل کمرشل سطح پر تیار کریں تاکہ کسان اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
مجھے اس ادارے میں آکر بے حد خوشی ہوتی ہے کہ یہ پورے ملک کی زراعت خصوصا جنوبی پنجاب کے کسانوں کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔میں امید کرتا ہوں کے یہ زرعی یونیورسٹی ایک دن نمبر ون ادارہ ہوگا۔
ترقی پسند کسان خالد کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس یونیورسٹی کے دروازے کسانوں کے مسائل کا حل اور رہنمائی کے لیے کھلے ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی میں جاری مختلف پروجیکٹس خصوصاً گندم کا ہائیبرڈ بیج گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،عمران محمود،شفیق فاروقی، ذوالفقار علی تبسم سمیت دیگر فیکلٹی موجود تھی ۔