سیکرٹری تعلیمی بورڈ کو بڑی ذمے داری مل گئی

تعلیمی بورڈ ملتان کے سیکرٹری خرم شہزاد کو زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق کے خلاف انکوائری سربراہ تعینات کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے پی ڈی مینٹینینس بڑے الزامات کی زد میں آگئے
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری مکمل ہوچکی تھی مگر سینڈیکیٹ نے اس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے نئی کمیٹی بنادی، اور انکوائری کرنے کاحکم دیا ۔
اس کمیٹی میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی کنوینئر ہوں گے ، جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر آڈٹ ایم ڈی اے و ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ واسا مشرف حسین ،اسسٹنٹ پروفیسر آئی ایم ایس لیاقت علی اور ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ کامران تصدق شامل ہوں گے۔
اگر ڈاکٹر لیاقت علی کمیٹی کو جوائن نہیں کریں گے تو ان کی جگہ ممبر سینڈیکٹ اسسٹنٹ پروفیسر عثمان سلیم کمیٹی کے ممبر ہوں گے ، جبکہ سینڈیکیٹ نے ملک رفیق کی یونیورسٹی میں رہائش گاہ کی الاٹ منٹ بھی منسوخ کردی ہے ۔