دو بڑوں کی بڑی ملاقات ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر سے تعلیمی بورڈ ملتان کے سیکرٹری کی ملاقات ، دونوں اداروں نے طلباء کی بہتر ی کےلئے مشترکہ اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے گزشتہ روز وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ سے ملاقات کی، اور ان کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی کو ایسی لیڈر کی ضرورت تھی جو اس کو انتظامی اور معاشی مسائل سے نکال سکے، گزشتہ چار برس میں خلاف میرٹ اقدامات کی وجہ سے یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، جس کو بہتر بنانے کےلئے حکومت نے اچھا انتخاب کیا ہے۔
امید کرتے ہیں ویمن یونیورسٹی ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں میرٹ کی بحالی پہلی ترجیح ہے ، ایڈمنسٹریشن سٹاف ہماری ریڈھ کی ہڈی کی حیثت رکھتا ہے، ان کو شانہ بشانہ لیکر چلیں گے۔
یونیورسٹی کے تمام مسائل کو حل کرنے کےلئے سینئر کی خدمات بھی لیں گے، جن اساتذہ اور افسروں کی ترقیاں متاثر ہوئیں ان کو حق دلایا جائے گا، ویمن یونیورسٹی کو معیار ی تعلیم کے حوالے سے ایک معتبر حوالہ بنایا جائے گا ۔