Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی افسران لیڈرشپ رول ادا کرتے ہوئے شعبہ تعلیم میں موثر اور دیرپا تبدیلیاں لا سکتے ہیں : ڈاکٹر احتشام

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ تعلیمی افسران لیڈرشپ رول ادا کرتے ہوئے شعبہ تعلیم میں موثر اور دیرپا تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر خواجہ سراؤں کے لیے سکول، جب کہ ضلع کی سطح پر ورکشاپوں میں کام کرنے والے بچوں کے لیےصبح نوء سکولوں کے قیام میں سی ای اوز قومی ذمہ داری سمجھ کر ٹیم ورک کے ذریعے کلیدی کردار ادا کریں۔

وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ جنوبی پنجاب کے تعلیمی افسران کی کانفرنس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈی پی آئی (سکینڈری)، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) جنوبی پنجاب سمیت ڈویژنل ڈائریکٹرز، سی ای اوز ایجوکیشن، ڈی ای اوز اور متعلقہ تعلیمی افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ سکولوں کو تعلیم کے تناظر میں دیکھنے کے ساتھ ساتھ تربیت گاہ کے طور پر بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سی ای اوز کو ہدایت کی کہ گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں مکمل رکھی جائیں، سکول صاف ستھرے ہوں، سکولوں کی چھتوں، کلاس رومز، لائبریریز میں صفائی، سیفٹی و سکیورٹی معاملات کی جانچ پڑتال، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور فرنیچر کی مرمت جیسے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل کرایا جائے۔

ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے سکولوں میں گراؤنڈز کو مکمل بحال کیا جائے، اور ان کی لیولنگ اور جیو میپنگ کے لیے سی ای اوز فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سکول سطح پر ہاکی لیگ اور سکول اولمپکس گیمز کے کامیاب انعقاد کے بعد دوسرے مرحلے میں کرکٹ ٹیمیں تشکیل دی جائیں ، اور تھری ڈے مقابلوں کا انعقاد کرایا جائے۔

سکولوں کی ہاکی ٹیموں کی تربیت کے لیے کوچز کی سلیکشن اور ان کی ٹریننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے سی ای اوز تحصیل سطح پر ہاکی کوچز کی ٹریننگ کرانے کے لیے ڈویژنل سپورٹس آفیسر سے مشاورتی میٹنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی افسران اور سربراہان ادارہ کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ان کی اے سی آرز مکمل کرنے کے الگ الگ پیرا میٹرز بنائے جائیں گے۔

کانفرنس میں سکول کی سطح پر کرکٹ ٹیموں کی تشکیل، انٹر سکولز تھری ڈے میچز کے انعقاد، گراؤنڈز اور سامان کی دستیابی، سکولوں میں شجرکاری و نرسریوں کے قیام کے لیے گرین اینڈ گرے پراجیکٹ، سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات، طلبہ کے لیے روشنی میگزین کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

جب کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی طرف سے سرکاری سکولوں کے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، ذہنی و جسمانی صحت اور عمومی رویوں سے باخبر رہنے کے لیے آن لائن بنیادوں پر وضع کردہ جدید مانیٹرنگ نظام سٹوڈنٹس پرفارمنس ٹریکنگ سسٹم اور اس پر اپ لوڈ ہونے والے ڈیٹا کی تفصیلات سے سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button