Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سٹوڈنٹ کونسلوں کی تشکیل سے طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی میں مدد اور انتظامی معاملات پر دسترس حاصل ہو گی : ڈاکٹر احتشام

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کی تشکیل سے طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی میں مدد اور انتظامی معاملات پر دسترس حاصل ہو گی۔

جمہوری اقدار سے متعارف کرانے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عملی شرکت یقینی بنانے کے لیے سٹوڈنٹ کونسلیں ممد و معاون ثابت ہوں گی۔

وہ سرکاری گرلز ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں قائم سٹوڈنٹ کونسلوں کی نومنتخب صدور کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈی پی آئی (سکینڈری) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) پرویز اقبال، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن شوکت شیروانی اور سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان سمیت تعلیمی افسران، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلوں کی نومنتخب صدور تعلیم پر پورا دھیان دیں اور اپنے آپ کو عمل کے لیے تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلوں کی نو منتخب صدور کو ٹریننگ دینے کا مقصد ان میں فیصلہ سازی، انتظامی معاملات سے آگاہی، نظم و ضبط اور ان میں لیڈر شپ سکلز پیدا کرنے کے حوالے سے سوچ کو تحریک دینا ہے۔

دریں اثناء تربیتی ورکشاپ کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں کے بوائز ایلیمنٹری و سکینڈری سکولوں کے 60 نومنتخب صدور کو ٹریننگ دی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button