Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب رخصت پر چلے گئے

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور محکمانہ کورس کے لئے رخصت پر چلے گئے۔
پنجاب حکومت نے ان کی چھٹی منظور کرتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج سیکرٹری فاریسٹ و فشریز جنوبی پنجاب سرفراز حسین کو سونپ دیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وہ 11 اضلاع میں محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے متعلقہ انتظامی امور انجام دیں گے ۔