Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں ڈگری تصدیق کےلئے آن لائن سسٹم لانچ کرنے کاحکم

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈز کو آن لائن ڈگری ویریفیکیشن سسٹم لانچ کرنے کا حکم، تعلیم اور امتحانات کے روایتی نظام میں جدت کے لیے طریقہ کار میں تبدیلی لانے پر غور،

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازی تعلیمی بورڈز کے حکام کو کہا ہے کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیم اور امتحانات کے روایتی طریقہ کار میں تبدیلی لانے پر کام کریں۔

وہ گزشتہ روز ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈز کے حکام کے ساتھ ایک اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اس موقع پر اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز عطاء الحق، طارق محمود، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عظیم قریشی، ڈی پی آئی (کالجز) جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف، چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم اور بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریز اور کنٹرولرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بورڈز حکام نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو امتحانی معاملات پر بریفنگ دی ، اور امتحانی مراحل کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے بورڈز حکام کو ہدایت کی کہ وہ امتحانی نظام کی شفافیت میں بہتری لانے کے لیے کالجز کے سربراہان کے ساتھ کوآرڈینیشن کر کے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کی سہولت کے لیے آن لائن ڈگری ویریفیکیشن کا نظام مرتب کیا جائے، اور روایتی طریقہ تعلیم اور امتحانی نظام میں جدت کے لیے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کے لیے ماہرین تعلیم کی مشاورت سے سفارشات تیار کی جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button