Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکریٹری ایچ ای ڈی کی زکریا یونیورسٹی آمد

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید اختر محمود نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ، اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈین ڈاکٹر سعید اختر،ڈین ڈاکٹر جاوید احمد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد امان اللہ، رجسٹرار محمد زبیر احمد ، ڈائریکٹر کوالٹی ڈاکٹر محمد فاروق، صفدر عباس خان،ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق، آر او ڈاکٹر طاہر محمود و دیگر موجود تھے۔

ملاقات میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی بارے بریفنگ دی۔

ملاقات میں سیکرٹری ایچ ای ڈی جاوید اختر محمود نے گفت گو کرتے ہوئے یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق میں ترقی کے لیے ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید اخترمحمود نے وائس چانسلر آفس کے لان میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا، اور اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈ ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان ، وومن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد، آر او ڈاکٹر طاہر محمود و دیگر موجود تھے۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید اختر محمود نے ملتان کالج آف آرٹس کا بھی دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے فن فیئر اور سپورٹس گالا میں موجود طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button