Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری ایچ ای ڈی کا دورہ ملتان

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید نے ملتان کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی عمل، سیکیورٹی، طلباء کی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے امتحانی مراکز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کا شفاف اور منظم انعقاد یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے عملے کو دیانتداری اور ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران ڈپٹی سیکرٹری سلمان اسلم بھٹی اور سیکرٹری ملتان بورڈ خرم قریشی بھی ہمراہ تھے، بعد ازاں ڈاکٹر فرخ نوید جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہیں سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button