Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ملتان کے ہسپتالوں کے ہنگامی دورے

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات تک سہل رسائی دینے بارے کوشاں ہے۔شہریوں کیلئے سروس ڈیلوری کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صحت بارے اقدامات کو ازخود مانیٹر کر دہے ہیں۔کوئ افسر بھی عوامی شکایت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کمشنر افس میں صحت کی سہولیات و منصوبہ جات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرت ہوئے کیا، اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اجمل بھٹی بھی موجود تھے۔
سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کے مکمل اندراج انتہائی ضروری ہے۔سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کی میڈیسن مینجمنٹ بارے ٹریننگ کروائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کیساتھ دیگر وبائی امراض پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈینگی سرویلنس، ای پی آئ ،انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
15 تا18 سال کی کورونا ویکسینیشن کیلئے محکمہ تعلیم کیساتھ ملکر کام کیا جائے، اور ہر صورت کورونا ویکسینیشن کے اہداف حاصل کئے جائیں۔
کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر عمل پیرا پیں۔ نو ویکسی نیشن نو سروس کو عملی طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہری کو کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔
ڈویژن کے کسی مرکز صحت میں ادویات کی کمی نہیں، از خود دورہ کرکے ہسپتالوں کی حالت زار مانیٹر کررہا ہوں اور ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
صحت بارے ترقیاتی سکیموں میں کمشنر افس بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے۔سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اجمل بھٹی نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے پر خصوصی فوکس ہے۔جنوبی پنجاب میں کرونا ویکسی نیشن کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں گے۔کورونا وارڈ میں سروس ڈیلوری بارے بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
قبل ازایں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال میں انتظامی و صحت سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا ، اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
سیکرٹری عمران سکندد نے ڈی جی ہیلتھ سروسز کی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہسپتال میں آئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات کی۔
انہوں نےہسپتال میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر اور ڈینگی کاونٹر پر انتظامات کو چیک کیا اور مختلف وارڈز، آپریشن تھیٹر، او پی ڈی کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام عملہ صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔تکنیکی ٹیم ہسپتال کے تمام امور کی تفصیلی رپورٹ بنائے گی جسکی بنیاد پر ہسپتال انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ہسپتال میں عملے کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔میڈیکل، پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف فرائض کی انجام دہی میں کوئی کمی نہ آنے دیں۔
ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر، سی ای اوملتان ڈاکٹر شعیب گرمانی اور ایم ایس راو امجد ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button