Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری سکولز کی پیف آفس آمد

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن فیصل فرید نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ کیا، ایڈیشنل سیکرٹری نوید شہزاد مرزا بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے سیکرٹری سکولز کو پیف کے تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی پیف نے بتایا کہ پیف کے 43 ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے اب تک 48ہزار925اساتذہ اور 15ہزار 184ہیڈ اساتذہ کو ٹریننگز دی جا چکی ہیں۔

ایم ڈی پیف نے کہا کہ اس تعلیمی سال میں 1لاکھ اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی، جس سے پیف پارٹنر سکولوں میں کوالٹی کے معیار میں مزید اضافہ ممکن بنایا جا سکے گا۔

ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکولز کو چولستان کمیونٹی سکول، چولستان موبائل سکول اور روشن تھل پروجیکٹ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکول کو بتایا کہ پیف پارٹنر سکولوں کو بچوں کی مد میں ملنے والی فیس میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکول کو پیف کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، مانیٹرنگ نظام، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

میٹنگ کے دوران سیکرٹری سکولز فیصل فرید نے پیف کے تعلیمی منصوبوں کو سراہا اور پیف کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل بہترین ماڈل قرار دیا۔

میٹنگ کے دوران سیکرٹری سکولز نے پیف کے مانیٹرنگ نظام کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کسی بھی ادارے میں مانیٹرنگ کا نظام بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

میٹنگ کے دوران سیکرٹری سکولز نے کہا کہ پیف تعلیمی میدان میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے، اور صوبہ پنجاب کے وہ علاقے جہاں سرکاری سکول موجود نہیں ہیں، اُن علاقوں میں پیف کے سکولوں کے ذریعے تعلیم کی شمع کو روشن کیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button