Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آج جنوبی پنجاب کے اساتذہ سے فیس بک پر خطاب کریں گے

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور آج ہفتے کو سہ پہر 3 بجے سی ای اوز ایجوکیشن، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور سکینڈری و ہائیر سکینڈری اسکولوں کے اساتذہ سے آن لائن خطاب کریں گے۔

اس خطاب کا مقصد اسکولوں کے تدریسی عملے کو تعلیم کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اہم اقدامات سے آگاہ کرنا اور ان پر عمل درآمد کرانے کے لیے موثر طریقہ کار سے متعارف کرانا ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن اپنے خطاب میں آنے والے دنوں میں منعقدہ امتحانات کی تیاریوں، طریقہ کار، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات کریں گے۔

آدھے گھنٹے پر محیط دورانیہ کا خطاب اساتذہ کرام اپنے اپنے سکولوں میں چھٹی کے فورا بعد سنیں گے ،جب کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز اپنے اے ای اوز کے ساتھ یہ خطاب سنیں گے۔

سیکرٹری ڈاکٹر احتشام انور کے خطاب کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے آفیشل فیس بک پیج پر سنا جا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button