Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری سکولز وقاص علی محمود کا پیف ہیڈ آفس کا دورہ

سیکرٹری سکولز وقاص علی محمود نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صدر دفتر کا دورہ کیا۔

میٹنگ کے دوران ایم ڈی پیف نے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکولز پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام پر سیکرٹری سکولز کو جامع بریفنگ دی۔

ایم ڈی پیف نے بتایا کہ پیف کا بنیادی مقصد صوبہ پنجاب کے غریب اور مستحق بچوں تک مفت اور معیاری تعلیم کا فروغ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیف اس وقت سات ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کے ذریعے 27لاکھ سے زائد طلباو طالبات کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

اس موقع پر ایم ڈی پیف نے مستقبل کے پروگرامز کے حوالے سے بھی سیکرٹری سکولز کو آگاہ کیا۔

میٹنگ میں سیکرٹری سکولز کو پیف کے مانیٹرنگ کے نظام، آئی ٹی سسٹم اور انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میٹنگ کے دوران سیکرٹری سکولز نے کہا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین ماڈل ہے جو معیاری تعلیم کے فروغ میں کلید ی کردار اد ا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے تعلیم کا کردرا انتہائی اہم ہے اور جب تک پاکستان کے ہر گھر میں تعلیم نہیں پہنچے گی پاکستان کی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیف اپنے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے صوبہ پنجاب کے ایسے علاقوں پر فوکس کرے جہاں آؤٹ آف سکول بچوں کی شرح زیادہ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو پیف کے تعلیمی دھارے میں لا کر معیاری تعلیم دی جا ئے۔

سیکرٹر ی سکولز نے پیف کے تمام ڈیپارٹمنٹس اور تعلیمی منصوبوں کی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔

پیف سکولوں کی مانیٹرنگ اور آئی ٹی سسٹم کی بریفنگ کے دوران سیکرٹری سکولز نے ہدایات جاری کیں کہ مانیٹرنگ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو مینجمنٹ رپورٹنگ ڈیش بورڈ بنانے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سکولوں میں ہونے والی مانیٹرنگ کے روزانہ کی بنیاد پر نتائج سے سینئر مینجمنٹ اور دیگر سٹیک ہولڈرز آگاہ رہ سکیں۔

پیف کی آڈٹ رپورٹس کی بریفنگ کے دوران سیکرٹری سکولز نے ایم ڈی پیف کو زیر التواء آڈٹ پیروں پر جلد از جلد SDACاورPre-PAC میٹنگز شیڈول کرنے کے احکامات صادر فرمائے تاکہ آڈٹ پیروں کے معاملات کو حل کیا جا سکے۔

میٹنگ کے اختتام پر ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکولز کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور تمام ڈائریکٹرز کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button