Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی، ایس اوپیز جاری کردئیے گئے

پنجاب حکومت نے پبلک اور پرائیویٹ اسکولوں میں طلباء کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر کا نفاذ کردیا ہے۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہےکہ حالیہ سیکیورٹی خدشات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلباء کی حفاظت، سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے احتیاطی تدابیر کو نافذ کردیا ہے،جس مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تکرار کو روکنے کے لیے حفاظتی پروٹوکول کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت کو یقینی بنائیں، میٹل ڈیٹیکٹر کے مناسب استعمال کو یقینی بنائیں، روزانہ کی بنیاد پر طلباء کے سکول بیگز کی چیکنگ کا طریقہ کار تیار کریں، طلباء، اساتذہ اور عملے کو حفاظت، سلامتی کی اہمیت کے بارے میں تعلیم دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کی حوصلہ افزائی کریں۔

طلباء کو اسکول کے احاطے میں آتشیں اسلحہ (پستول، بندوقیں، وغیرہ)تیز دھار چیزیں (چاقو، قینچی وغیرہ) لیجانے سے روکا جائے۔

تعلیمی سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، تعمیل کی رپورٹ آفیشل واٹس ایپ گروپس کے شیئر کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button