Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بلوچستان کےعلاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گرد کیچ میں ہونےوالےحالیہ تخریب کاری میں ملوث تھےجن کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ملک دشمن اسپانسرڈدہشت گردوں کےخلاف کیا گیا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن اور ترقی کاعمل سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button