Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ

زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ ، گارڈز کو مسلح کردیاگیا، سیکورٹی ٹاورز پر تعیناتیاں کردی گئیں ، ہاسٹل کی سرچنگ، خفیہ ادارے بھی متحرک ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے بعد زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دھماکے کے فوری بعد اعلیٰ حکام کی طرف سے زکریا یونیورسٹی حکام کو مراسلہ موصول ہوا، جس میں سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات دئے گئے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگانے کی ہدایت کی گئی ، جس کے بعد یونیورسٹی حکام نے سیکورٹی آفیسر کو حکم جاری کردیا ۔

جس کے بعد تمام گیٹس بند کردئے گئے ، گارڈز کو مسلح کردیاگیا، چاردیواری کے ساتھ قائم چوکیوں پر گارڈز کی تعیناتیاں کردی گئیں۔

جبکہ مسلح گارڈز کا گشت بھی شروع کردیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ہاسٹلز کی سرچنگ بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں اس وقت ایک طالبہ کے علاوہ سات غیر ملکی طلباء موجود ہیں، جن کی نقل وحرکت محدود کردی گئی اور ان کو بغیر بتائے کیمپس سے نکلنے پر پابندی لگادی ہے ۔

ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ ادارے یونیورسٹی میں متحرک ہوگئے، اور ان کے اہلکار رات گئے ہاسٹلز میں موجود تھے، خصوصا بلوچ طلبا کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں ۔

دوسری طرف زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر زاہد اقبال خان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی حکام کی ہدایت کی روشنی میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ،کیمپس میں رکشوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، اور اس بابت رپورٹ بھی تیار کی جارہی ہے۔

تمام سیکورٹی کو24گھنٹے الرٹ رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button