Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک ویسٹ انڈیز سیریز۔۔۔۔سیکورٹی ہائی الرٹ

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے ۔

سٹیڈیم اور روٹس پر ضلعی محکموں و پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کا آغاز بھی کردیا گیا یے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ پولیس اور انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سی پی او خرم شہزاد حیدر اور ایس ایس پی آپریشنز محمد حسن نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اور بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ سٹیڈیم،روٹس،پارکنگ اور ہوٹلز پر بھرپور سکریننگ کا لائحہ عمل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

طویل عرصے بعد شہر اولیاء کے باسیوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

طاہر وٹو نے کہا کہ کھلاڑیوں اور غیر ملکی مہمانوں کا بھرپور استقبال کرینگے ،تاکہ پوری دنیا میں ملتان کا نام روشن ہوسکے۔

طاہر وٹو نے بتایا کہ 5 جون سے 12 جون ضلع کی سکیورٹی ریڈ الرٹ رہے گی ، جبکہ میچز کے دوران سٹیڈیم تک شہریوں کو مثالی سہولیات فراہم کرینگے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ پولیس قومی ایونٹ پر امن و امان کیلئے تمام صلاحیتیں صرف کرے گی، روٹس اور سٹیڈیم کے چپہ چپہ کا سکیورٹی آڈٹ کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button