Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی پلان تیار

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق دورے کا سکیورٹی پلان ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تیار کیا گیا، اجلاس میں پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
ڈی آئی جی مقصود احمد کا بتانا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچزکے دوران 800 ایس ایس یو کمانڈوز سمیت 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے اور اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود رہے گی۔
مقصود احمد کے مطابق تماشائیوں کے لیے پارکنگ پوائنٹس سے نیشنل اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلے گی، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button