Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ویسٹ انڈیز سریز : سیکورٹی دستے ملتان پہنچ گئے؛ رینجرز نے پوزیشن سنبھال لی، پاکستانی ٹیم آج پہنچے گی

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کےلئے حکومت نے سیکورٹی الرٹ کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز اور ٹیموں کی سیکورٹی کےلئے 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ رینجرز کے دستےبھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

اس سلسلے میں دوسرے اضلاع سے پولیس اہلکار ملتان پہنچ گئے، ان کو تھانہ شاہ رکن عالم کی حدودمیں ٹھہرایاگیا ہے، جبکہ رینجرز کے 300 اہلکاروں کو ٹھہرانے اور ان کی میزبانی کے فرائض محکمہ سکولز کے سپرد کیے گئے ہیں ،جنہوں نے گزشتہ روز پوزیشن سنبھال لی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستانی ٹیم آج شام ملتان پہنچے گی، چھ جون کو سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی ، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم چھ جون کی دوپہر کو اسلام آباد پہنچے گی، اور وہاں سے چارٹرڈ طیارے ذریعے ملتان آئے گی۔

سات جون کو ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

بعدازں دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے ، اور 8 جون کو پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button