Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار کا انعقاد کیا گیا

۔گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی میں سیرت النبی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چودھری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر، صدر انجمن خدام القرآن و تنظیم اسلامی پنجاب ڈاکٹر محمد طاہر خان خاکوانی کا کہنا تھا کہ حضور ﷺکی زندگی ہمارے لئے ایک آئیڈیل اور عملی نمونہ ہے جس کو اپنا کر مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی حیات طیبہ ایک درخشاں پہلو ہے، آپ ؐ جانوروں اور حیوانوں کیلئے بھی رحمت بن کر آئے، حضور ؐ کے آنے سے دنیا سے جہالت کا خاتمہ ہوا اور معاشرے کو نئی تازگی ملی۔

انہوں نے کہا کہ آپ ؐ کی زندگی کا ہر ایک پہلو ہمارے لئے باعث فخر ہے حضور ﷺ کی سنت کو زندہ کر کے ہم کفر کو شکست دے سکتے ہیں حضور ﷺ دونوں جہانوں کے لئے رحمتہ اللعالمینؐ بن کر آئے، آپ ؐکی آمد سے پورے معاشرے کو تقویت ملی۔

آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم صحیح معنوں میں حضور ﷺاور صحابہ ؓ کی زندگیاں اپنے اندر لائیں تو دنیا کی کو ئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں انقلاب لانے کیلئے حضور کی سیرت اور حیات طیبہ کو اپنانا ہو گا، حضور کی سیرت طیبہ کے حوالے سے ہم سب کو مل کر معاشرے میں بنیادی کردار ادا کرنا ہو گا۔

آنحضرت کی سیرت طیبہ کے حوالے سے ملک بھر میں کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کئے جاتے ہیں لیکن ہمیں عملی طور پر حضور کی سیرت و حیات مبارکہ کو اپنانا چاہیئے پھر ہم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل اور حضورسے محبت و الفت کا ثبوت دے سکتے ہیں۔

تقریب کے میزبان ڈاکٹر ابرار محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں اللہ نے پوری کامیابی رکھی ہے اسلام پر عمل پیرا ہو کر مسلمان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد ہو کر کفار کا مقابلہ کر نا ہو گا جس کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی فضاء کو برقرار رکھتے ہو ئے آپس کے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button