Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب میں 4 کروڑ صحت کارڈز کی تقسیم 31 دسمبر سے شروع ہوگی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ کے حوالے سے منصوبے کویقینی بنانے کیلئےتمام وسائل استعمال ‏کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب میں صحت کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ‏حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں 4 کروڑ صحت کارڈ کی تقسیم 31 دسمبر سے شروع ہوگی ‏اور صحت کارڈ کی تقسیم کا عمل مارچ 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
حکام نے کہا کہ صحت کارڈ سہولت کیلئےبڑے پیمانے پر عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔
وزیراعظم نے ‏ہدایت کی کہ منصوبے کویقینی بنانے کیلئےتمام وسائل استعمال کریں، صحت کارڈ کی فراہمی کو موجودہ حکومت ‏کا انتہائی اہم اقدام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم جزو ہے معاشرے کے ‏کمزور طبقات تک صحت کی سہولتیں دیناحکومت کی ذمہ داری ہے صحت کارڈاقدام سے اسپتالوں کے شعبے ‏خصوصاً نجی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا ۔
اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے یکساں معیاری سہولت یقینی بنائی ‏جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اسپتالوں میں آنیوالے افراد خصوصاً کم تعلیم یافتہ افرادکی مناسب رہنمائی کی جائے ‏، سہولت سے مستفید افراد کے فیڈ بیک کو نظام کا مستقل حصہ بنایا جائے اور منصوبے پر عملدرآمد مؤثر بنانے ‏کیلئے خصوصی سیل تشکیل دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button