Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی کی خواتین ملازمین کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان سیکیورٹی ونگ نے سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے نوجوان خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی تشدد کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا جس میں سیلف ڈیفنس کی تربیت بھی شامل تھی۔

ٹریننگ کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا خواتین کو نازک مزاج اور کمزور سمجھا جاتا ہے، شاید اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ خواتین، مردوں کے مقابلے میں کسی بھی غیر یقینی صورتحال کو فوری طور پر نہیں سنبھال پاتیں اور خواتین کو ہراساں کرنےسمیت مختلف واقعات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

خواتین کو ایسے مسائل کا سامنا ہمیشہ سے رہا ہے، مگر اب تک ہمارے معاشرے میں سیلف ڈیفینس کی تربیت اتنی عام نہیں ہے کہ کوئی لڑکی کسی حملہ آور شخص کے سامنے اپنا دفاع کر سکے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ مردوں کے مقابلے میں کم طاقتور ہوتی ہیں عورتوں کے لیے مضبوط ہونا اتنا ضروری نہیں ہے جتنا سیلف ڈیفینس کے تکنیکی امور کو جاننا ضروری ہے کیونکہ سیلف ڈیفینس کی تکنیکوں کو اپناتے ہوئے وہ بہ آسانی اپنا بچاؤ اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ہمت بھی کر سکتی ہیں۔

ویمن یونیورسٹی نے اسی لئےاس ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے، جس کے مثبت اثرات سامنے آئینگے، ٹریننگ کی قیادت انسپکٹر عمران نے کی۔

خواتین افسران کی تربیت کے فوکل پرسن سی ایس او عرفان حیدر تھے، انہوں نے کہا کہ جنس یا مقام سے قطع نظر ہر ایک کے لیے خود کا دفاع بہت ضروری ہے۔

یہ تربیت خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے عزم کو واضح کرتی ہے تاکہ وہ ترقی کر سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں، ٹریننگ میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button