ویمن یونیورسٹی کی سیلف انسٹیٹیوشنل ایویلیوایشن مکمل

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے ہائیر ایجوکیشن کے مقررہ کردہ اہداف کو حاصل کرنے کےلئے سیلف ایویلیوایشن کرانے کےلئے بیرونی ٹیم کی خدمات حاصل کیں ۔
جس نے دو روزہ دورے کے دوران مقررہ ایس او پیز کے تحت یونیورسٹی کے شعبوں اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا ، بیرونی ٹیم میں جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز (وائس چانسلر قرشی یونیورسٹی لاہور)، انجینئر عمر یاسین (ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ فاطمہ جناح میڈیکل کالج، لاہور) اور پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ (ڈین سوشل سائنسز، زرعی یونیورسٹی ملتان) شامل تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اصلاحات کے لیے پانچ سالہ ایجنڈا نافذ کردیا ہے، جس میں اصلاحات کے بنیادی اسٹریٹجک مقاصد کی نشاندہی کی گئی جیسے فیکلٹی ڈویلپمنٹ، رسائی کو بہتر بنانا، سیکھنے اور تحقیق میں بہتر کارکردگی ، شامل ہے ، تاکہ اعلیٰ تعلیم میں معیار کی فراہمی، بین الاقوامی مرئیت ، علاقائی اور بین الاقوامی درجہ بندی میں اہم مقام حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ سرٹیفیکیشن کو پورا کیا جائے۔
یہ اسسمنٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ ہم ویمن یونیورسٹی میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بناسکیں، اور اپنی خامیوں کو دور کرسکیں۔
ٹیم نے دورے کے دوران مینوئلز اور پالیسیوں کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا ۔
اس کے علاوہ، شعبہ جات کے ڈائریکٹرز/چیئرپرسنز، فیکلٹی، طلباء، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، خزانچی کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشنز کیے گئے۔
ٹیم نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا ز اور پلان کے مطابق لائبریری، لیبارٹریز، کلاس رومز وغیرہ کا معائنہ کیا اور فیکلٹی، طلباء اور عملے کو کیمپس میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو دیکھا ۔
ٹیم نے مختلف تدریسی شعبوں کے فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔
میٹنگ میں کورس فائلز، تعلیمی کیلنڈرز، امتحانات اور سوالیہ پرچے جیسے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے بعد ایکسٹرنل ایکسپرٹ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے ساتھ ایک ایگزٹ میٹنگ کی ٹیم ممبر نے یونیورسٹی کے فیکلٹی، انتظامیہ اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام چیزیں اچھی طرح سے چل رہی ہیں، اور ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی وائس چانسلر خواتین کی قیادت میں روز بروز تیزی سے ترقی کر رہی ہے جو اہداف مقرر کئے گئے، وہ کامیابی سے حاصل کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر عطیہ اقبال (ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ ، ڈاکٹر رائمہ نذر اور ڈاکٹر ملکہ لیاقت (ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ ، عظمیٰ اسحاق، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد (ایڈیشنل رجسٹرار) خزانہ دار ریحان قادر ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ اور مختلف شعبہ جات کے تدریسی سربراہان بھی موجود تھے۔