20واں گورنر سٹیٹ بنک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، سیمی فائنل مقابلے آن پہنچے

لیگ میچز میں سٹیٹ بنک اور یو بی ایل نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، آج سیمی فائنل میں سٹیٹ بنک،بنک آف پنجاب،یونائیٹڈ بنک اور بنک الحبیب آمنے سامنے ہوں گے۔
بنکرز کلب ملتان کی جانب سے ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ میں جاری 20ویں گورنر سٹیٹ بنک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیگ میچز اختتام پزیر ہو گئے۔
پہلے میچ میں یو بی ایل نے نیشنل بنک کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیشنل بنک نے 7وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے حسیب ناظم 51شعیب قلندر 39رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے یو بی ایل کی جانب سے رحمن نے 3اور ابوبکر نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں یو بی ایل نے ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا منان نے 55ابوبکر نے 64رنز بنائے۔
حبیب اور شعیب نے 2/2کھلاڑی آؤٹ کئے یو بی ایل نے یہ میچ 4وکٹوں سے جیت لیا ابوبکر بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دوسرے میچ میں سٹیٹ بنک نے حبیب بنک کو 6وکٹو ں سے ہرا دیا حبیب بنک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 228رنز بنائے عدیل 73اور عدنان نے 62رنز بنائے سٹیٹ بنک کی جانب سے ابراہیم اور مقیت نے 2/2کھلاڑی آؤٹ کئے جواب میں سٹیٹ بنک نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
مہیر سعید نے 70علی فاروق نے 51رنز بنائے عدیل نے دو وکٹ جبکہ علی عمر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یوں سٹیٹ بنک نے 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا، مہیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ایمپائرنگ کے فرائض
رؤف اور نور الدین قمر نے سر انجام دئیے، سکورر محمد اکبر تھے۔
میچز کے مہمانان خصوصی میں ڈپٹی چیف منیجر تمکین علی ریجنل ہیڈ یوبی ایل عتیق الرحمن،حاجی شاکر، راؤ نعمان،سہیل رسول۔ابتسام خالد اور فہیم ارشد،فیاض بھٹی تھے جبکہ آج 16 دسمبر کو سیمی فائنل میچز ہوںنگے۔
اس سلسلہ میں سٹیٹ بنک،بنک آف پنجاب اور دوسرے سیمی فائنل میں بنک الحبیب اور یونائیٹڈ بنک آمنے سامنے ہوں گے جبکہ فائنل میچ کل بروز منگل 17دسمبر کو ہو گا۔