Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹوئنی 20: سیمی فائنل لائن اپ مکمل ، بلوچستان اور ساؤتھ کا سفر تمام

نیشنل ٹوئنٹی کےآخری راونڈ میچ میں نادرن نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، کم رن ریٹ کی وجہ سے بلوچستان کاسفر بھی تمام ہوا۔

تفصیل کے مطابق نیشنل ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، پواینٹس ٹیبل پر کے پی کے 12 پوائنٹس کے ساتھے پہلے، سندھ دوسرے ، سنٹرل پنجاب تیسرے، اور نادرن چوتھے نمبرموجود ہیں۔

پولز میچز کے آخری روز کے پی کے نے بلوچستان کو 38 رنز اور نادرن نےساوتھ ریجن کو 3 رنز ہرادیا، ساوتھ پنجاب نے 129کے ہدف کے تعاقب میں 126 بناسکی۔

ساوتھ پنجاب کی اوپر تلے گرنے والی وکٹوں نے میچ سنسنی خیز بنادیا، زین عباس 22،رنز بناکرشنواری کاشکاربنے،ںعمر 24 رنزبناکرشنواری کی گیند پر کیچ دے بیٹھے،ںصہیب مقصود 8 کے انفرادی سکور پر رن آوٹ ہوگئے،نمہران نےسلیمان کی اننگز ایک رنز پرلیپٹ دی، شیرون سراج کوئی رنز بنائے مہران کانشانہ بنے،حسن خان 10 رنز بناکر زمان کو وکٹ دے بیٹھے، محمد عمران 10 رنز بناکر زمان کاشکار بنے، حسن علی نے دو چھکے اور ایک چوکالگا کرمیچ سنسنی خیز بنایا ، مگر وہ جیت اپنے نام نہ کرسکے،انہوں نے 26 رنزبنائے ۔

محمد الیاس نے 7 رنزبنائے مہران ، عثمان شنواری، زمان خان نے دو دو کھلاڑی اوٹ کئے۔

اس سے قبل نادرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے129 کا مجموعہ تشکیل دیا، برق رفتاری سے اننگز کا آغاز کرنے کے بعد تیمور سلطان حسن علی کاشکار ہوگئے ، وہ ایک چوکا لگا کر ایل بی فور ہوگئے، انکے بعد ناصر نوازںبھی15رنز بنا کر الیاس کی گیند پر حسن خان کواونچا کیچ دے بیٹھے ،ان کی اننگز میں ایک چھکا ایک چوکا شامل تھا۔

ان کے بعد آنے والے عمر امین چار بناکرعلی ماجد کیی گیند پرآوٹ ہوئے ،ذیشان ملک نے 17 رنزبنائے تھے علی ماجد نے ان کوبھی پویلین بھجوادیا، روحیل نذیر کو حسن علی نے 10 کے انفرادی سکور پر آوٹ کردیا۔

ایسے میں سہیل تنویرنے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ناٹ آوٹ رہتے ہوئے دو چھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی ،عثمان شنواری 21 رنز کےساتھ نمایاں رہے ۔

محمد الیاس نے تین ، حسن علی، ماجد علی نے دو دو اور سلمان اغانے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو38 رنز سے مات دیدی ، 175رنز کے تعاقب میں بلوچستان کے بلے باز ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے رہے۔

پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی، حارث سہیل نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، خرم شہزاد نے دو چھکوں کے ساتھ 17رنز بنائے معاذ خان اور خرم عثمان نے تین ،تین ،عباس آ فریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے والے صاحبزادہ فرحان کی دلکش سنچری کی بدولت خیبر پختونخوا نے 175رنز بنائے۔

افتتاحی بلے باز نے حریف باولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے چھ چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، ریحان آ فریدی نے چھ چوکوں کے ساتھ 34رنز بنائے کامران غلام نے 26رنز کی اننگز میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا ۔
جنید خان نے دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج پہلا میچ کے پی کے اور نادرن اور دوسرا سندھ اور سنٹرل پنجاب کے درمیان کھیلا جائےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں