Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

20واں گورنر سٹیٹ بینک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، ٹیموں کا سیمی فائنل کی طرف سفر شروع ہوگیا

بینک الحبیب اور مسلم کمرشل بنکس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ آج اتوار کو سٹیٹ بنک،حبیب بنک،نیشنل بنک اور یونائیٹڈ بینکس آمنے سامنے ہوں گے۔

بینکرز کلب ملتان کی جانب سے ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ میں جاری 20ویں گورنر سٹیٹ بنک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کے فیصلے ہو گئے۔

پہلے میچ میں بنک الحبیب نے بنک آف پنجاب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا پہلے کھیلتے ہوئے بنک آٖف پنجاب نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 182رنز بنائے، سمیر 60، حذیفہ اکبر 39 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔ بینک الحبیب کی جانب سے فرحان نے 4 حیدر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں بنک الحبیب نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187بنا لیے اور 7 وکٹوں سے کامیاب قرار پایا، بنک الحبیب کی جانب سے اظہر علی 54 اور جنید نے 43 رنز بنائے، بینک پنجاب کی طرف سے طیب نے 2 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا، فرحان اس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دوسرے میچ میں مسلم کمرشل نے میزان بینک کو ہرا دیا، پہلے کھیلتے ہوئے مسلم کمرشل بنک کی ٹیم 166رنز بنا کر آل آٗوٹ ہو گئی، ذکاء اللہ نے 71 اور شہباز نے 24 نمایاں رنز بنائے، میزان بینک کی جانب سے محمد شہباز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں میزان بینک مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنا سکی، طاہر نے 37 عمر رحمن 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، مسلم کمرشل بینک کی جانب سے ذکاء اللہ نے 4 فراز نے تین وکٹ حاصل کئے اور مسلم کمرشل بنک 24 رنز سے میچ جیت گئی، ذکاء اللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایمپائرنگ کے فرائض وسیم شاہ اور آصف نے سر انجام دئیے، سکورر محمد اکبر تھے جبکہ فیاض بھٹی نے کمنٹری کی۔

میچ کے مہمانان خصوصی میں ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بنک ملتان،مسلم کمرشل بنک کے ریجنل ہیڈ فہد صدیقی، مس تمکین علی، سہیل رسول، موسیٰ خان، فہیم ارشد، حافظ عثمان ریاض،محمد کامران تھے۔

آج 15 دسمبر اتوار کو سٹیٹ بنک، حبیب بنک،نیشنل بنک اور یونائیٹڈ بنکس آمنے سامنے ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button