Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کا بہت اہم رول ہے : ڈاکٹر حنیف اختر

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کامرس ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کا بہت اہم کردار ہے۔

تاجر برادری کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بتائے ہوئے راستے کو اپنا کر تجارت کرنی چاہیے، اس زمانہ میں اونٹوں پر تجارت ہوتی تھی آج (ای) کامرس کا زمانہ ہے۔

آج کامرس ڈپارٹمنٹ میں اسلامک کامرس اور تجارت کے بارے میں طلبہ کو مکمل آگاہی دی جا رہی ہے اور آج جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کامرس اور تجارت پڑھائی جارہی ہیں۔
آج زکریا یونیورسٹی سے سینکڑوں طلبہ کامرس میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں جو کہ خوش آئیند ہے۔

امام غزالی نے تجارت کو محبت کا پیغام کہا ہے اسلامک تجارت سے کئی ملک آپس میں محبت بانٹ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کامرس ڈیپارٹمنٹ کے پی ایچ ڈی سکالر کی جانب سے دنیا میں کامرس اور تجارت کے تیزی سے بڑھنے کی وجوہات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیں ۔

سابق چیئرمین کامرس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحسن نے کہا کہ ہمیں تجارت کرتے وقت جھوٹ کو چھوڑنا عاجزی اور خوش اخلاقی کو اپنانا ہوگا تب ہی ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ہمیں ایمانداری محنت لگن سے کاروبار کرنا ہوگا ، آج ایمانداری اور سچائی میں بہت برکت ہے۔

آج ہمیں دنیا سے رابطہ کرنے میں بہت آسانی ہے، دنیا چاند پر جا رہی ہےش لیکن پاکستان بہت پیچھے ہے اپنی سوچ اچھی رکھنا ہوگی اور تکبر کو ختم کر کے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

زکریا یونیورسٹی میں کامرس کے حوالے سے اساتذہ کا سمندر ہے ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

سمینار سے پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر یاسر طاہر خان ٖ پروفیسر سید نعیم گیلانی ٍ حسیب خان خاکوانی ٍعامر اشرف ٖ ابوزر ٖطاہرہ کنول نے تیزی سے تجارت کے بڑھنے کے اصولی طریقے بتائے ، اور خصوصی لیکچر بھی دیے ۔

سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر اے بی خان پروفیسر ڈاکٹر خاور ناہید ڈاکٹر ذیشان ڈاکٹر آصف پروفیسر سیف اللہ پروفیسر عمر قدوس پروفیسر یاسین نے خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، آخر میں اساتذہ اور پی ایچ ڈی سکالر میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button