Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

جس میں ڈیری سیکٹر کے مسائل اور فوڈ سائنس انہیں ختم کرنے میں کیا کردار ادا کرتی ہے پر زور دیا گیا۔

سیمینار میں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر سعید اختر ، ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر توصیف سلطان ، ڈاکٹر انیلا ، ڈاکٹر طار ق ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر صمیم جاوید ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر میمونہ ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ،اور ڈاکٹر در شہوارنے شرکت کی۔

سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزاد امین حیدر ، صدر ،پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن تھے ۔

سیمینار کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر توصیف سلطان نے شرکاء کو سیمینار کی افادیت سے آگاہ کیا ۔

ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر سعید اختر نے انسٹی ٹیوٹ کی ترقی اور جنوبی پنجاب میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

تقریب کے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر شہزاد امین حیدر ،نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں لوگوں سے الگ سوچنا ہوگا ، پلٹ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔

اپنی صلاحیتوں کو اس طرح سے بہتر کرنا ہوگا کہ نہ صرف اپنی قومی ضروریات کو پورا کرسکیں، بلکہ عالمی دنیا میں ڈیری سیکٹر پر جو ادارے کام کررہے ہیں ان میں جاکر اپنا صلاحیتوں کو منوا سکیں۔

سیمینار کی خاص بات طلباء کے لیے پانچ سال کے لیے کیریئر کے لحاظ سے مختلف کوئز مختلف مقاصد لکھنا شامل تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button