Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایگری بزنس، اپلائیڈ اکنامکس کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایگری بزنس، اپلائیڈ اکنامکس کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے ٹریننگ کے ذریعے طلباء و طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ نوجوان نسل زراعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ریسورس پرسن ڈاکٹر مدثر یسین نے نوجوانوں کی کمیونٹی سکلز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو بطور سوشل سائنٹسٹ فیلڈ میں کام کرتے ہوئے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے راستہ کے تحت سپانسرشدہ پراجیکٹ برائے کاٹن اور پیداوار کے فروغ کیلئے اقدام اور موجودہ حکومتی پالیسی کے متعلق بتایا۔
انہوں نے ڈیٹا کلیکشن اور سوالنامے ڈئیزائن سے متعلق تربیتی سیشن بھی کروایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر سمیع اللہ،ڈاکٹر عمر اعجاز، شعیب ناصر، ارقم اقبال، علی عمران سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button