Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے ٹرانس جینڈر سکول میں سمینار کا انعقاد

صنفی مساوات اور انسانی حقوق کے حوالے سے آگہی فراہم کرنے کے لیے ملتان کے ٹرانس جینڈر سکول میں سمینار کا انعقاد کیا ھیا ، اور ٹرانس جینڈر طلبہ نے ٹیبلوز پیش کیے۔

تفصیل کے مطابق یواین ایڈ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو ہائیر سکینڈری سکول ملتان میں قائم ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے سکول میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا، سمینار کا مقصدطلبہ کو صنفی مساوات، انسانی حقوق اور ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

سمینار میں ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب آغا ظہیر عباس شیرازی اور پرنسپل گرلز کمپری ہنسیو ہائیر سکینڈری سکول زریں اختر سمیت ٹرانس جینڈر سکول کے اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی افسران کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ تعلیم وہ روشنی ہے جو اندھیروں کو مٹا دیتی ہے، کسی بھی معاشرے میں اس بات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کہ شعبہ تعلیم میں صنفی مساوات کا خیال رکھا جائے تاکہ مردوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ ٹرانس جینڈر افراد بھی پڑھ لکھ کر عملی زندگی میں بہتر مقام حاصل کر سکیں، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

سمینار میں شانی، جہانزیب، سجو، سیفی، سجاد اور ٹرانس جینڈر سکول کے دیگر طلبہ نے صنفی مساوات کے موضوع پر ٹیبلو پیش کیا۔

اس موقع پر ٹرانس جینڈر سکول کی اکیڈمک کوارڈینیٹر قراۃ العین اعجاز، ٹرانس جینڈر فوکل پرسن علیشبہ شیرازی اور ٹیچرز میڈم مسرت، فلک ناز اور رخسانہ نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button