Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کرونا وائرس بارے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسزاور یونیورسٹی پبلک ہیلتھ ٹیم کی جانب سے کرونا وائرس آگاہی لیکچر کا اہتمام کیاگیا۔

آگاہی لیکچر کے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر فرحان عبدالرؤف (کنسلٹنٹ ورلڈآرگنائزیشن )تھے انہوں نے کرونا اور اس کے ساتھ جٹری مختلف غلط فہمیوں اور باقی بیماریوں پہ سر گفتگو کی کرونا وائرس کی وجہ سے بننے والے مسائل کی اہمیت کے بارے میں بتایا، اور اس کے دوران لگنے والے تمام معاملات کے بارے میں آگا ہ کیا۔

ایسے مریض جن میں پہلے سے کوئی یہاں موجودہوں۔ ان میں کرونا وائرس کی وجہ سے موت کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے نیوٹریشن پر خصوصی فوکس کیا اور بتا یا کہ ہماری سوسا ئٹی کے اندر خون اور پا نی کی کمی بھی کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔

انسان میں نیوٹریشن اور بیما ریوں کا باہمی تعلق ہے۔اور اس طرح جیسے جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے خون کی کمی اینیمیا کا شکا ر ہو جاتے ہیں اس طرح ہمیں کئی مسائل کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ ہمارے کھانے پینے کا سٹائل سے بھی کئی بیماری جنم لیتی ہیں۔ جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہمیں جو جو مسائل آتے ہیں کا بھی ذکر کیا۔

مزید خواتین کے لیے مختلف وٹامنز اور منرلز کی کمی اور اس کے سبب کی وجہ سے بننے والے مسائل کے بارے آگاہ کیا گیا۔

لیکچر کے آخر میں طلبا و طالبات نے کرونا وائرس کے بارے میں محتلف سوالات بھی کئے۔

اس موقع پر کوارڑنیٹر اینیمل سائنسز ڈاکٹر آصف رضا ڈاکٹر تنویر الحق ۔ڈاکٹر جنید۔ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ ڈاکٹر عثمان جمشید ۔ڈاکٹر عمیر وقاص سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button