Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی: انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام کاٹن سمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام کاٹن سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

سیمینار کی صدارت سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔

سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کی بہتری کے لیے کی جانے والی جامعہ زرعیہ ملتان،سی سی آر ای ملتان،سی آر آئی ملتان ، اور کسانوں کی کاوشوں کو سراہا ۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی کو بھی کپاس کی فصل بارے توسیعی اقدامات کو بڑھانے پر زور دیا ،اور کپاس کی فصل میں حشرات اور بیماریوں کی بہتر رپورٹنگ اور تدارک کو یقینی بنایا جائے ۔

کسانوں کی ضرورت کے مطابق کھاد کی بلا تعطل فراہمی اور کیڑے مار ادویات کی کوالٹی یقینی بنائی جائے ۔

رئیس جامعہ زرعیہ ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کپاس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کی بہتری کے لیے زرعی جامعہ ملتان کے زرعی سائنسدان زرعی اداروں کے ساتھ مل کر کوشاں ہیں ۔

مزید کہا کہ کپاس کی بحالی کے لیے زرعی جامعہ کے طلباء و طالبات کسانوں کو ان کی فیلڈ میں جاکر آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ زرعی ماہرین ڈاکٹر صغیر احمد اور شہزاد صابر نے کپاس کی فصل کی پیداوار بڑھانے پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

ماہرین نے کسان حضرات کو حشرات اور بیماریوں کے تدارک کے لیے تدابیر اختیار کرنے اور رہنما اصولوں سے روشناس کروایا ۔اور کسانوں کو بتایا کہ پہلا سپرے 60 سے 90 دن کے بعد کریں ۔

مزید ماہرین نے کھاد کے ٹھیک اور مناسب استعمال جڑی بوٹیوں کے تدارک اور کپاس کے کھیت نے بارش کے پانی کے رنگ اس کی سفارشات بھی پیش کیں۔

اس موقع پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ،ڈی جی ایگریکلچر ریسرچ نواز میکن،ڈائریکٹر ایگریکلچر انفارمیشن پنجاب محمد رفیق اختر ،سید حسن رضا ،اینگرو فرٹیلائزر سے آصف علی ،ڈاکٹر نعیم اللہ،مرزا عبدالقیوم،ڈاکٹر محمد نعیم نعیم سمیت دیگر فیکلٹی، کسانوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں