Breaking NewsEducationتازہ ترین

خشک سالی اور صحرا کے پھیلاؤ کے خاتمے : زرعی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خشک سالی اور صحرا کے پھیلاؤ کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سمینار میں پاکستان اور دنیا بھر سے 100 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

سیمینار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان میں خشک سالی اور پانی کی کمی کے باعث زراعت کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خشک سالی پچھلے 100 سال کے مقابلے میں29فیصد زیادہ سخت،طویل اور نقصان دہ ہو گی ۔

مزید بتایا کہ ریسرچ اداروں کو تعاون بڑھاتے ہوئے اس بار ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔یونیورسٹی نے ایسی گندم کی ورائٹی تیار کی ہے، جو ہوا میں موجود نمی کو اپنے پتوں کی مخصوص بناوٹ کے ذریعے جمع کر کے مٹی کی سطح اور پودوں کی جڑوں کو خشکی سے بچاتی ہے ۔

اسی طرح مختلف جدید طریقوں کے استعمال سے فصلات میں خشک سالی اور پانی کی کمی کے باعث ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

ڈاکٹر نسرین سلیخیھ (جنوبی کوریا )نے خشک سالی کے اثرات کا اندازہ لگانے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں شرکاء کو بتایا ۔جہاں زیب دھرالہ نے پاکستان میں پانی کے بحران اور اس سے ہونے والے نقصانات بارے بتایا ۔

انہوں نے پانی کی صفائی کے نظام اور شہری علاقوں میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر شہزادہ عدنان (محکمہ موسمیات )نے خشک سالی کی مانیٹرنگ اور اس کے بچاؤ کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے کردار پر روشنی ڈالی، اور اس سلسلے میں موسمی ایڈوائزری کے بارے میں بھی بتایا ۔

مہر خالد (مینیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) نے بھی یونیورسٹی کے کردار کو خوب سراہا ، اور یونیورسٹی کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔

ڈاکٹر عمیر وقاص نے خشک سالی اور ون ہیلتھ کے حوالے سے لیکچر دیا ۔ڈاکٹر اشفاق نے موسمیاتی تبدیلیوں اور زراعت میں پانی کے مسائل کے حوالے سے خطاب کیا ۔

کوآرڈینیٹر کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ، اور خشک سالی کی روک تھام کے لیے درختوں اور جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سیمینار کے بعد جمعہ کی نماز سے پہلے خطبہ میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم نے پانی کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال پر روشنی ڈالی۔انہوں نے نمازیوں کو درخت لگانے کی بھی ترغیب دی۔

نماز جمعہ کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسٹاف فکیلٹی اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حبیب الرحمن ڈاکٹر بابر فرید ڈاکٹر شاہد اقبال کا کرکٹر فواد ظفر احمد خان ڈاکٹر شعیب الرحمن ڈاکٹر سحرش اعجاز ڈاکٹر فہیم نواز اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں