Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ فشریز ڈے پر سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے ورلڈ فشریز ڈے پر سیمینار کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی ۔
فشریز ڈے پر پوسٹر، ماڈل اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کے ساتھ ساتھ طلبہ نے مچھلی کی اہمیت اور درپیش مسائل کے حوالے سے ڈرامے پیش کیئے گئے۔
اس موقع پرمہمان خصوصی ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نمکین پانی اور تھور /نمکیات والی زمینوں جیسے مسائل درپیش ہیں کسان فشریز کے زریعے اس نمکین پانی اور تھور زدہ/نمکیات والی زمینوں سے بہترین روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید انہوں نے کہا کہ مچھلی سب سے سستا اور معیاری پروٹین کا ذریعہ ہے۔ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آصف رضا نے کہا کہ فشریز کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لیئے آگاہی مہم بہت ضروری ہے جس سے فشریزانڈسٹری کو درپیش مسائل حل کر نے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر ناہید بانو نے مستقبل ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے فشریز کو درپیش چیلنجز پر بات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر جنید علی خان ، ڈاکٹر ناہید بانو، ڈاکٹر اصغر عباس ، ڈاکٹر کاشف حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ارم خان کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبرز، طلبہ طالبات اور فشریز کے شعبہ اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button