Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسانی میموری کیسے کام کرتی ہے، اور طلباء امتحان میں کیوں بھول جاتے ہیں

دی ویمن یونیورسٹی کے کیریئر کونسلنگ اینڈ جاب پلیسمیںٹ سینٹر اور سینٹر وف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیرا ہتمام ایک تربیتی سیمینار منعقد ہوا ،جس کا عنوان ’’انسانی میموری کیسے کام کرتی ہے اور طلبا امتحان میں کیوں بھول جاتے ہیں‘‘ تھا ۔

سیمینار کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل مائنڈ اینڈ میموری ٹرینر محسن بھٹی تھے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ میموری ایک طرح کا ذخیرہ ہے، جہاں ہم اپنی یادیں محفوظ کرتے ہیں۔

دوسرے ٹیکنالوجی کو زیادہ دوست سمجھتے ہیں کہ میموری زیادہ کمپیوٹر کی طرح ہے جس کی ہارڈ ڈسک پر ہم اپنی سیکھنے ، تجربات اور زندگی کے تجربات کو محفوظ کرتے ہیں ، تاکہ جب ہمیں ضرورت ہو ہم ان سے رابطہ کرسکیں۔لیکن سچ یہ ہے کہ دونوں ہی تصورات غلط ہیں۔

ہمارے پاس ایسی کوئی میموری نہیں ہے جیسا کہ ہمارے دماغ میں ذخیرہ ہوتا ہے۔ یہ ، جسمانی اور
حیاتیاتی نقطہ نظر سے ، لفظی طور پر ناممکن ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عموماً طلبا امتحانات (Exams) کو بہت سنجیدہ لیتے ہیں، امتحانات قریب آتے ہی ساری شوخیاں بُھول کر کتابیں کھول کر بیٹھ جاتے ہیں اور محنتی بچے تو ان دنوں گویا کہ کھانا پینا ہی بھول جاتے ہیں۔

امتحانات کی اہمیت اپنی جگہ لیکن بچوں کی شگفتگی اورخوشیاں بھی اہم ہیں۔

لہٰذا امتحانات کے دنوں میں والدین کو چاہئے کہ بچّوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کا خاص خیال رکھیں۔

ہمارےتعلیمی نظام اور معاشرتی رویّے نے امتحانات کے معاملے میں بچوں کو بہت حَسّاس بنا دیا ہے اور امتحانات کے سبب وہ ذہنی دباؤ (Depression) کا شکار بھی ہو جاتے ہیں، ایسی صورتِ حال میں امتحانات کی تیاری کرنا انتہائی دشوار ہوتا ہے۔

لہٰذا آپ کو چاہئے کہ انہیں پُرسکون کریں، حوصلہ دیں اور امتحانات کی تیاری میں درپیش مسائل پر بچّوں سے بات کریں، اور انہیں حل کریں،شیڈول بنائیں تمام مضامین (Subjects) کو برابر اہمیت دیں،کسی مضمون کو آسان سمجھ کر اس کی تیاری میں کوتاہی مت کرنے دیں جن مضامین کو مشکل سمجھا جاتا ہے ان کی تیاری کو اِضافی وقت دیں، اور انہیں بار بار دہرائیں تاکہ بعد میں بھول نہ جائیں۔

سیمینار میں ڈاکٹر سعدیہ ارشاد ، ڈاکٹرفریحہ ، لیکچرر نوشین عزیز اور طالبات موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button